پرائیویٹ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈ کی مزدوروں پر فائرنگ4زخمی

فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 3 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔


Nama Nigar September 29, 2013
محنت کش بقایاجات نہ ملنے کیخلاف مظاہرہ کررہے تھے کہ گارڈ نے حملہ کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: جھمپیر کی ایک نجی کمپنی میں اپنا حق مانگنے والوں پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ،4 محنت کش زخمی ۔

تفصیلات کے مطابق جھمپیر میں واقع ایک پرائیویٹ کمپنی میں محنت کش اپنے بقایاجات کیلیے مظاہرہ کررہے تھے کہ کمپنی کے سیکیورٹی گارڈز نے انھیں احتجاج سے روکا ، مگر مزدوروں نے نعرے لگانے شروع کر دیے۔



جس پر سیکیورٹی گارڈز نے مظاہرین پر ڈنڈوں سے حملہ کر دیا اور کچھ سیکیورٹی اہلکاروں نے فائرنگ بھی شروع کر دی جس کے نتیجے میں 4 محنت کش عبدالشکور، برکت بھٹو، طالب بھٹو اور احمد زخمی ہوگئے احمد کو ڈاکٹروں نے مرہم پٹی کرنے کے بعد گھر روانہ کر دیا جبکہ تینوں محنت کشوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد روانہ کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد جھمپیر شہر میں کمپنی کے گارڈز کیخلاف زبردست مظاہرہ کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں