بی جے پی کے رکنِ اسمبلی پر طالبہ کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج

رکن اسمبلی اپنے آشرم میں مسلسل ایک سال تک جسمانی تشدد اور جنسی زیادتی کرتا رہا، متاثرہ لڑکی


ویب ڈیسک September 09, 2019
قانون کی طالبہ نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے ویڈیو پیغام میں جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا تھا (فوٹو : فائل)

بھارت میں حکمراں جماعت کے رکن اسمبلی چنما یانند کے خلاف قانون کی طالبہ کو جنسی زیادتی نشانہ بنانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قانون کی طالبہ کی درخواست پر ایک سال تک جسمانی تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ پر بی جے پی کے رکن اسمبلی سوامی چنمایانند کے خلاف دارالحکومت پولیس نے مقدمہ درج کرلیا تاہم اب تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

ظلم کی شکار مقدمہ درج کرانے والی طالبہ کو اپنے بنیادی حق ایف آئی آر درج کرانے کے حصول کے لیے کئی ماہ تک پاپڑ بیلنے پڑے۔ طاقت ور رکن اسمبلی اپنے سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے نوجوان طالبہ کو مقدمہ درج نہ کرانے کے لیے ہراساں کرتے رہے۔

متاثرہ لڑکی نے پریس کانفرنس میں قانونی چارہ جوئی کے لیے مدد کرنے پر میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کی اور شاہجہاں پور تھانے کی جانب سے ایف آئی آر درج کرنے میں رکاوٹوں سے آگاہ کیا جس کے بعد عوامی دباؤ پر نئی دلی تھانے میں مقدمہ درج ہوا۔

واضح رہے کہ متاثرہ لڑکی نے گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس میں چنمایانند پر جنسی زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم اس کے بعد نوجوان لڑکی لاپتا ہوگئی تھی، رکن اسمبلی پر اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے بعد لڑکی کو راجھستان کے علاقے سے برآمد کرلیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں