یاد امام حسینؓ نجی سوسائٹی کے تحت 72 دیگ حلیم کا لنگر

شہدائے کربلا کی یاد اور لازوال قربانیوں کے لیے ہم لوگ جتنا نذر و نیاز کریں کم ہے، منتظمین


Staff Reporter September 09, 2019
شہدائے کربلا کی یاد اور لازوال قربانیوں کے لیے ہم لوگ جتنا نذر و نیاز کریں وہ کم ہے، منتظمین (فوٹو: فائل)

LILLE: ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی محرم الحرام میں نذر و نیاز اور لنگر کا جوش و خروش سے اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس ماہ میں جہاں مجالس کا انعقاد ہوتا ہے وہیں نیاز اور نذر کا بھی اہتمام ہوتا ہے۔ کراچی میں کچھی میمن سوسائٹی کی جانب سے گزشتہ 30 سال سے حلیم کھلانے کا سلسلہ جاری ہے جو اب 72 دیگوں تک پہنچ گیا ہے۔

شہر میں محرم الحرام کی نسبت سے شہریوں کی بڑی تعداد نے انفرادی اور اجتماعی طور پر نیاز کا اہتمام کیا ہے کچھی میمن سوسائٹی کی جانب سے حلیم کی 72 دیگوں اور مشروبات کا اہتمام کیا گیا اور ہر خاص و عام کو کھلے عام حلیم کھانے کی دعوت دی گئی۔



منتظمین کے مطابق محرم الحرام کے دوران پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ کے نواسے حضرت امام حسینؓ کی نذر و نیاز کے لیے حلیم جوش و جذبے کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے، تیس سال قبل ہم نے یہ سلسلہ 2 دیگوں سے شروع کیا تھا اور حضرت امام حسینؓ کا کرم ہے کہ آج یہ سلسلہ 72 دیگوں تک جا پہنچا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہزاروں مرد، خواتین، بچے، بوڑھے اور بچوں کو کھلے عام دعوت دی جاتی ہے لوگ آتے ہیں نہ صرف حلیم کھاتے ہیں بلکہ ساتھ لے کر بھی جاتے ہیں، شہدائے کربلا کی یاد اور لازوال قربانیوں کے لیے ہم لوگ جتنا نذر و نیاز کریں وہ کم ہے۔



انہوں نے مزید کہا کہ حلیم کی دیگیں تیار کرنے کا سلسلہ عزیز و اقارب کے ہمراہ رات سے شروع ہوتا ہے اور گھوٹا لگاتے ہیں، صبح 10 بجے سے حلیم کھلانا شروع ہوتا ہے جو شام تک جاری رہتا ہے حلیم پکانے اور کھانے والے سب ہی ثواب کمانے کے لیے ہر سال اس عمل میں پیش پیش رہتے ہیں جس سے واقعہ کربلا کی یاد تازہ ہوتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں