انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہوگی حساس علاقوں میں رضاکاروں کے تحفظ کا انتظام نہ ہو سکا

گڈاپ، بلدیہ ٹاؤن ،سائٹ ،اورنگی ٹاؤن حساس علاقے قرار،ضلع غربی میں پولیو رضاکاروں کی حفاظت کیلیے نفری تعینات نہ کی جاسکی


Staff Reporter September 29, 2013
کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر سے انسداد پولیومہم شروع کی جائے گی۔۔ فوٹو: فائل

کراچی سمیت صوبے بھر میں پیر سے انسداد پولیومہم شروع کی جائے گی۔

شہر کے حساس علاقوں گڈاپ، بلدیہ، اورنگی، لانڈھی میں انسداد پولیو مہم چلانا چیلنج بن گئی ہے،دوسری جانب پولیومہم میں کام کرنے والے رضاکاروں بالخصوص خواتین کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں کام کرنا مشکل ہوگیا ہے،معلوم ہوا ہے کہ ضلع غربی میں پیر سے شروع کی جانے والی پولیو مہم کے دوران پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کو یقینی نہیں بنایا جاسکا ہے جبکہ گڈاپ ٹاؤنز کی مختلف یوسیز میں بھی امن وامان کی صورتحال غیر یقینی کا شکار ہے،گڈاپ ٹاؤن میں گزشتہ پولیو مہم میں ٹاؤن ہیلتھ افسرکو پولیو رضاکاروں نے حفاظتی اقدامات ناقص ہونے کی شکایت کی تھی۔



گزشتہ مہم کے دوران نا قص سیکورٹی انتظامات کے باعث مہم غیر ضروری پر طول پکڑگئی تھی،اسی طرح پیر سے شروع کی جانے والی انسداد پولیومہم کیلیے تاحال بہتر حفاظتی اقدامات نہیں کیے جا سکے جس کی وجہ سے گڈاپ کے پولیو رضاکاروں کو شدید تحفظات کا سامنا ہے ان پولیوورکرز نے بتایا ہے کہ گزشتہ مہم کے دوران بعض رضاکاروں کودھمکیاں ملی تھیں جس کی وجہ سے مہم کو غیر اعلانیہ طورپر روکنا پڑا تھا۔

ذرائع کے مطابق ضلع غربی میں ضلعی انتظامیہ نے پیر سے شروع کی جانے والی مہم کیلیے اب تک پولیس اہلکاروں کی نفری کا حتمی تعین نہیں کیا ہے محکمہ صحت کو مطلع کیا گیا ہے کہ ضلع غربی میں اس وقت تک مہم شروع نہ کی جائے جب تک پولیس نفری کا تعین نہ کیا جائے، پولیو مانیٹرنگ سیل کے مطابق رواں سال کے دوران ملک بھر میں31 پولیوکیسوں کی تصدیق کی گئی ان میں سے 2 کراچی جبکہ سندھ کے مجموعی طورپر 3 پولیوکیس شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں