آئی او اے کا ’ سابق صدر‘ کہنے پر عارف حسن چراغ پا

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے دھڑوں میں ملاقات سے پہلے ڈیڈ لاک


Sports Desk September 29, 2013
سابق صدر کہنے پر عارف حسن نے ملاقات سے انکار کردیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑوں میں ملاقات سے پہلے ہی ڈیڈلاک ہوگیا۔

سابق صدر کہنے پر عارف حسن نے ملاقات سے انکار کردیا، پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے دونوں دھڑوں میں مذاکرات سے قبل ہی تنائو پیدا ہوگیا، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ نے مذاکرات کیلیے پی او اے کے صدر عارف حسن کو ' سابق صدر' قرار دیتے ہوئے ملاقات کیلیے بلایا، جس پر عارف حسن نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔



عارف حسن نے یہ کہہ کر ملاقات سے انکار کردیا کہ مجھے سابق صدر کیوں قراردیاگیا، انھوں نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی معاملے کو حل کرنا نہیں چاہتے، جس کا اندازہ ان کے خط سے لگایا جاسکتا ہے، جب تک انھیں پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کا صدر تسلیم نہیں کیا جائیگا وہ مذاکرات کیلیے نہیں جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔