انڈر 16 فٹبال پاکستان کا آج سری لنکا سے ٹاکرا

اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں ایران کی ٹیم اپنے دونوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے۔


Sports Reporter September 29, 2013
ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلیے ایران اور یو اے ای کا مقابلہ ہوگا۔ فوٹو: فائل

اے ایف سی انڈر 16فٹبال کوالیفائرز کے آخری روز اتوار کو پاکستان ٹیم سری لنکا کیخلاف میدان میں اترے گی۔

ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کیلیے ایران اور یو اے ای کا مقابلہ ہوگا۔ پنجاب اسٹیڈیم لاہور میں جاری ایونٹ میں اب تک کھیلے گئے مقابلوں میں ایران کی ٹیم اپنے دونوں میچوں میں کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے۔ متحدہ عرب امارت نے بھی دونوں میچ جیتے مگر کم گول اوسط کی بنا پر اس کا دوسرا نمبر ہے۔ پاکستان اور سری لنکا ابھی تک فتح سے محروم ہیں۔ آج پہلا میچ ایران اور یو اے ای کے مابین شام4 بجے کھیلا جائیگا جبکہ پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں 7 بجے مصنوعی روشنیوں میں مقابل ہونگی۔



ایونٹ کا انعقاد فٹبال فیڈریشن اور حکومت پنجاب کے باہمی تعاون سے ہورہا ہے۔ 25 ستمبر سے شروع ہونے والے مقابلوں میں غیرملکی ٹیموں کیلیے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے۔ میچز کے دوران شائقین کی بڑی تعداد نے میدان کا رخ کیا اور میزبان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اچھے کھیل پر مہمان پلیئرز کو بھی دل کھول کر داد دی۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ اتوار کے میچز کیلیے بھی سخت سیکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں