پشاور بس دھماکا ہلاکتیں 20 ہوگئیں ڈرائیور کنڈیکٹر گرفتار

ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار،عینی شاہدین، زخمیوں کے بیان قلمبند، مقدمہ بھی درج

پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 12سے 15 کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔فوٹواے ایف پی :فائل

پشاور میں سیکریٹریٹ ملازمین کی بس میں ہونیوالے دھماکے کاایک اور زخمی دم توڑ گیا جس سے جاںبحق افرادکی تعداد 20ہوگئی جبکہ پولیس نے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی۔

بس ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو بھی حراست میںلے لیاگیا، تھانہ دائودزئی پولیس نے واقعے کامقدمہ بھی درج کرلیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے تفتیش کادائرہ کاروسیع کرتے ہوئے جائے وقوع پر عینی شاہدین اوراسپتال میں موجود زخمیوں کے بیانات قلمبند کر لیے ہیں،پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں 12سے 15 کلوبارودی مواداستعمال کیاگیا۔ادھردھماکے کے دوسرے روز بھی شہراورمضافاتی علاقوں میںفضا سوگوار رہی،مختلف مقامات پرجنازوں کے موقع پررقت آمیزمناظردیکھنے میں آئے، دن بھرسیاسی قائدین کی آمد جاری رہی۔




اخون ڈھیری میں ایک ہی گائوںکے3 افرادعلی خان، محراب گل اورہارون الرشیدکی اکٹھی نمازجنازہ اداکی گئی جس میں ہزاروں افرادنے شرکت کی، سینئرصوبائی وزیرسکندر حیات خان شیرپائواوراے این پی کے ایمل ولی خان نے چارسدہ اسپتال کادورہ کرکے زخمیوں کی عیادت کی جبکہ سینئرصوبائی وزیرسکندر حیات خان شیرپائواورجمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیرمولاناگوہرشاہ نے شہدا کے گھرجاکرفاتحہ خوانی کی ۔دریں اثنا دھماکے کیخلاف ڈسٹرکٹ بارکی کال پروکلا نے عدالتوںکابائیکاٹ اورمکمل ہڑتال کی،ڈسٹرکٹ بارکے اجلاس میںمطالبہ کیاکہ حکومت فوری بدامنی کے خاتمہ کے لیے مثبت کردار ادا کرے،اجلاس میںشہدا کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
Load Next Story