’’لیومیتھارفن‘‘ ملے کھانسی کے سیرپ کی پروڈکشن روکنے کا فیصلہ

اگر کوئی بھی ادویہ ساز کمپنی مطلوبہ ٹیسٹنگ سہولیات کا بندوبست نہ کرسکی تو اس کی پروڈکشن بند کر دی جائے گی، بورڈ

اگر کوئی بھی ادویہ ساز کمپنی مطلوبہ ٹیسٹنگ سہولیات کا بندوبست نہ کرسکی تو اس کی پروڈکشن بند کر دی جائے گی، بورڈ۔ فوٹو: فائل

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی رجسٹریشن بورڈ نے ریکو فارماکل کمپنی کے (لیومیتھارفن) ملا کھانسی کی سیرپ ٹائنوکی پروڈکشن فوری طور پر روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔


ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ( لیومیتھارفن) کی آمیزش سے کھانسی کی شربت بنا نے والے تمام ادویہ ساز کمپنیوں کو ہدایات جاری کی ہے کہ وہ مضر صحت اجزا کی آمیزش کا جائزہ لینے کیلیے مطلوبہ سہولیات کا بندوبست کرے، اگر کوئی بھی ادویہ ساز کمپنی مطلوبہ ٹیسٹنگ سہولیات کا بندوبست نہ کرسکی تو اس کی پروڈکشن بند کر دی جائے گی۔

 
Load Next Story