پی آئی اے اور آن لائن ٹیکسی سروس کے درمیان معاہدہ ہوگیا

قومی ایئرلائن کے مسافروں کو ہوائی اڈے تک پہلی رائیڈ فری فراہم کی جائے گی


Staff Reporter September 10, 2019
دوسری رائیڈپر50فیصدرعایت ہوگی،ٹکٹ بک کراتے ہی مسافرکوآگاہ کیاجائیگا۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے اور آن لائن سروس کے درمیان مفاہتمی یاداشت پر دستخط ہوگئے، قومی ایئرلائن کے مسافروں کو ہوائی اڈے تک پہلی رائیڈ فری فراہم کی جائے گی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے اورآن لائن ٹیکسی سروس کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق پی آئی اے کے جہازوں پر سفرکرنے والے مسافروں کے لیے نئی سہولت متعارف کرادی گئی ہے۔

قومی ایئرلائن کے مسافروں کے لیے ہوائی اڈے تک پہلی رائیڈ مکمل طورپر فری ہوگی، دوسری رائیڈ پر50 فیصد رعایت ہوگی،ترجمان کے مطابق قومی ایئرلائن کی ٹکٹ بک کرواتے ہی مسافرکو بہ ذریعہ ایس ایم ایس ہوائی اڈے تک سہولت سے آگاہ کردیاجائے گا جبکہ آن لائن سروس کے ساتھ معاہدے میں پی آئی اے کے ملازمین کو ٹیکسی سروس استعمال کرنے پر20 فیصد کی رعایت ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متعارف کروائی گئی نئی سہولت غیرمعینہ مدت کے لیے ہے اور پاکستان بھر کے تمام ہوائی اڈے جہاں آن لائن ٹیکسی کی سروس دستیاب ہے ان تمام پر نافذ العمل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں