متحدہ نے نئی حلقہ بندیوں پرتحفظات کاخط وزیراعلیٰ کوبھیج دیا

حلقہ بندیوں پراعتمادمیں نہیں لیاگیا، وزیراعلیٰ سندھ فیصلے پرنظرثانی کریں،سرداراحمد


Staff Reporter September 29, 2013
نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے مشاورت کے بعدپالیسی تشکیل دی جائے،سردار احمد۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)نے سند ھ میں نئی حلقہ بندیوں پراپنے شدیدتحفظات کا اظہارکر تے ہو ئے وزیراعلی سندھ سیدقائم علی شاہ کوخط ارسال کردیاہے۔

سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈرسید سرداراحمد نے ایکسپریس نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکو مت سند ھ کی جانب سے بلدیاتی انتخابا ت سے قبل نئی حلقہ بندیوں پرہمیں شدیدتحفظا ت ہیں،نئی حلقہ بندیو ں کے حوالے سے ایم کیوایم کواعتمادمیں نہیں لیاگیااور نہ ہی سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کے اپو زیشن لیڈرفیصل سبز واری کو اعتما د لیا گیا۔سید سردار احمد نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے ایک خط وزیراعلی سندھ کو ارسال کردیاہے اور وزیراعلیٰ سندھ سے اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔



ہم نے وزیراعلیٰ سندھ کو تجویز دی ہے کہ سند ھ میں نئی حلقہ بندیو ں کے حوالے سے سندھ اسمبلی میں موجود تمام پارلیمانی جماعتوں اورسیاسی قوتوں کااجلاس طلب کیاجائے ،اس اجلاس میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے مشاورت کے بعدپالیسی تشکیل دی جائے،حکومت تمام ڈپٹی کمشنرز کواحکامات جاری کرے کہ وہ اپنے ضلع میں نئی حلقہ بندیاں کرتے وقت منتخب عوامی نمائندوں سے رابطے میں رہیں تاکہ شفاف طریقے سے نئی حلقہ بندیوں کاعمل مکمل ہوسکے،خواہشا ت کی بنیا د پر فیصلے نہیں ہو تے،اگر ہمارے تحفظا ت دور نہ کیے گئے توہم تمام آئینی،قانونی اور جمہو ری راستے اختیار کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں