اسفندیار ہوتی اختلافات امیر حیدر ہوتی پریشان والد کا ساتھ دیں یا ماموں کا

اسفندیارولی اوراعظم ہوتی کے مابین اختلافات سے یکم اکتوبرکو ہونے والی ممبرسازی مہم کو شدید دھچکا لگا ہے

امیر حیدر خان ہوتی بھی امتحان سے دوچارہوگئے ہیں کہ والدکا ساتھ دیں یا ماموں اسفندیارولی خان کا۔ فوٹو : فائل

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سربراہ اسفندیارولی خان اورمرکزی رہنماسابق وفاقی وزیر اعظم خان ہوتی کے مابین اختلافات سنگین صورت اختیار کرگئے ہیں۔


اسفندیارولی خان اوراعظم خان ہوتی کے مابین اختلافات نہ صرف مردان میں یکم اکتوبرکو ہونے والی ممبرسازی مہم کو شدید دھچکا لگا ہے بلکہ سابق عہدیداراور کارکن بھی تذبذب کاشکار ہوکر 2دھڑوں میںتقسیم ہوگئے ہیں۔ امیر حیدر خان ہوتی بھی امتحان سے دوچارہوگئے ہیں کہ والدکا ساتھ دیں یا ماموں اسفندیارولی خان کا۔ سیاسی حلقوںمیں بھی بحث چھڑگئی ہے۔
Load Next Story