پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزئیراقوام متحدہ میں پیش کرے گا

ڈوزئیر میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں۔


ویب ڈیسک September 10, 2019
ڈوزئیر میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں۔

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزئیر اقوام متحدہ میں پیش کرے گا۔

پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے سرگرم ہے اور پاکستان نے مقبوضہ وادی میں بھارتی درندگی کیخلاف ڈوزئیر تیار کرلیا جو اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

پاکستان کی جانب سے تیارہ کردہ ڈوزئیر میں بھارتی بربریت کا شکار لوگوں کے نام اور دیگر معلومات شامل ہیں، ڈوزئیر میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں، ڈوزئیر 115 صفحات پر مشتمل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں