امریکا میں بیانات کے بعد وزیراعظم ہمارے لیے قابل اعتماد نہیں رہےطالبان

نواز شریف نے امریکا جاتے ہی اپنے بیانات تبدیل کر دیے ہیں


این این آئی September 29, 2013
نواز شریف کے بیانات سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ عوام اور طالبان دونوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔طالبان ترجمان۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان نے وزیراعظم نواز شریف کے امریکا میں دیے گئے بیانات پر تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کالعدم ٹی ٹی پی کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا میں دیے گئے بیانات کے بعد نواز شریف ہمارے لیے قابل اعتماد نہیں رہے۔ نواز شریف نے امریکا جاتے ہی اپنے بیانات تبدیل کر دیے ہیں اس لیے ایسی صورت حال میں حکومت پراعتماد نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ نواز شریف کے بیانات سے ثابت ہو گیا ہے کہ وہ عوام اور طالبان دونوں کو دھوکا دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں