دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے فردوس عاشق اعوان
جینیوا میں کشمیر کی صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لیے آئینہ ہے، معاون خصوصی اطلاعات
معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے ہے کہ پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ جینیوا میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر 50 سے زائد ممالک کا مشترکہ اعلامیہ بھارت کے لیے آئینہ ہے جس میں وہ انسانیت کے خلاف اپنے جرائم کو دیکھ سکتا۔ عالمی برادری کا کشمیر کے مظلوموں کے ساتھ کھڑا ہونا اوربھارت سے بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کا مطالبہ مظلوموں کے لئے باعث حوصلہ ہے۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اعلامیہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی ضمیر جگانے کی ہماری مسلسل سفارتی کاوشوں کی کامیابی و کامرانی اور کشمیر کاز سے پختہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پوری دنیا بھارتی جبر اور طاقت کے بہیمانہ استعمال کے خلاف یک زبان ہے جب کہ بھارتی غرور و تکبر خاک میں مل رہا ہے۔