حکومت بے اختیار جبکہ مذاکرات کا اختیار فوج اور امریکا کے پاس ہے ترجمان کالعدم تحریک طالبان

اگر ہم ہتھیار رکھتے ہیں اور پاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر مزاکرات کرنے کی کیا ضرورت ہے، شاہد اللہ شاہد


ویب ڈیسک September 29, 2013
نواز حکومت کی مزاکرات کی پیشکش پر تحریک طالبان پاکستان پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکی ہے,۔طالبان ترجمان۔ فوٹو: فائل

کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد نےکہا ہے کہ حکومت پاکستان بے اختیار ہے۔مذاکرات کا اختیار فوج اور امریکا کے پاس ہے۔ وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دیئے گئے بیانات کے بعد اب وہ بھی قابل اعتماد نہیں رہے۔

ایک مقامی جریدے کو انٹرویو میں کالعدم تحریک طالبان کے ترجمان شاہد اللہ شاہد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مذاکرات کی بات کرنے والےوزیراعظم امریکا جا کر آئین تسلیم کرانے اور ہتھیار رکھنے کی باتیں کررہے ہیں،اگر ہم ہتھیار رکھتے ہیں اور پاکستان کے آئین کو تسلیم کرتے ہیں تو پھر مزاکرات کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ ان بیانات کے بعد نواز شریف قابل اعتماد نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز حکومت کی مزاکرات کی پیشکش پر تحریک طالبان پاکستان پہلے ہی تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔

شاہد اللہ شاہد کا کہنا تھا کہ نواز حکومت مزاکرات کے حوالے سے اقدامات اٹھائے گی تو ہم بھی سوچیں گے۔ اگر حکومت اعتماد سازی کیلئے فضا سازگار کرنا چاہتی ہے تو اس کے لئےوہ فاٹا سے فوج وآپس بلائے،طالبان قیدیوں کو رہا کرے اور امریکی ڈرون حملے روکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں