اسلام آباد پولیس کا افغان بستیوں میں سرچ آپریشن60 سے زائد مشتبہ افراد گرفتار

پولیس اور خصوصی کمانڈوز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر دو افغان بستیوں میں سرچ آپریش میں حصہ لیا


ویب ڈیسک September 29, 2013
پولیس نے زیر حراست ملزمان کو نامعلوم مقامہ پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: پولیس نے افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے گاڑیوں کی جعلی نمبر پلیٹس، مسروقہ موٹر سائیکلیں اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ڈاکٹر رضوان کے مطابق پولیس اور خصوصی کمانڈوز کے سیکڑوں اہلکاروں نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر دو افغان بستیوں میں سرچ آپریشن کیا ، گھر گھر تلاشی کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراسےت میں لے کر ان کے قبضے سے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نمبر پلیٹس، دو مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے زیر حراست ملزمان کو نامعلوم مقامہ پر منتقل کرکے ان سے تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں تحریک طالبان پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر بھتہ خوری کے واقعات کی خبریں منظر عام پر آنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں