شمالی وزیرستان امریکی ڈرون حملے میں 6 افراد جاں بحق

میرانشاہ کے علاقےدرگا منڈی کے قریب امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان پر دو راکٹ داغے۔


ویب ڈیسک September 29, 2013
پاکستان کا موقف ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کئے گئے اقدماات کو سبوتاژ کرتے ہیں۔ فوٹو: فائل

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شمالی وزیرستان کی تحصیل میرانشاہ کے علاقے درگا منڈی کے قریب امریکی ڈرون طیاروں نے ایک مکان پر دو راکٹ داغے جس کے نتیجے میں مکان مکمل طور پر تباہ جبکہ اس میں موجود6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ راکٹ حملے کے بعد امریکی جاسوس طیاروں کی نچلی پروازیں بھی وقفے وقفے سے جاری ہیں جس کے باعث علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کا موقف ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کئے گئے اقدماات کو سبوتاژ کرتے ہیں جس کا ہر فورم پر اٹھجاج کیا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |