اومان کی ہاکی ٹیم رواں ماہ پاکستان کا دورہ کرے گی
اومان کی ٹیم ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریو ں میں مصروف قومی ہاکی ٹیم کے خلاف تین میچز لاہور میں کھیلے گی
اومان کی ہاکی ٹیم چھبیس ستمبر کو پاکستان کے دورے پر آرہی ہے، جس میں وہ ٹوکیو اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریو ں میں مصروف قومی ہاکی ٹیم کے خلاف تین میچز لاہور میں کھیلے گی۔
اومان ہاکی ٹیم کے ہیڈکوچ پاکستانی اولمپئن طاہر زمان ہیں جن کی کوششوں سے مہمان ٹیم کا دورہ لاہوریقینی ہوا ہے۔پاکستان ہاکی ٹیم نے پچیس اور چھبیس اکتوبر کو ایمسٹرڈیم میں ہالینڈ کے خلاف اولمپک کوالیفائنگ راونڈ کے دو میچوں میں شرکت کرنی ہے، جن کی تیاریوں کے لیے گرین شرٹس کا تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ لاہو ر میں جاری ہے۔دوسرے مرحلے میں سابق کپتان رضوان سینئر اور راشد محمود سمیت لیگ کھیلنے والے کھلاڑیوں کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ہیڈکوچ خواجہ جنید کے مطابق ہالینڈ ایک سخت حریف ہے جو مسلسل ہاکی میچوں میں شرکت کررہاہے اس کے برعکس ہمارے لڑکوں نے دسمبر میں شیڈول ورلڈکپ کے بعد کسی انٹرنیشنل میچ میں حصہ نہیں لیایہ حقیقت ہے جس کا سامنے رکھ کر بات کرنےکی ضرورت ہے،ہم تربیتی کیمپ میں کوشش کررہے ہیں کہ اپنی خامیوں کودور کرکے سینئر اور جونیئرلڑکوں پر مشتمل ایک ایسا کمبی نیشن بنائیں جو ہالینڈ کے خلاف اچھی کارکردگی دکھاسکے۔ بڑی ٹیموں کے خلاف میچ میں غطلیاں کی بہت کم گنجائش ہوتی ہے، ہمارا ٹارگٹ ہوگا کہ اپنی ڈیفنیس کو بہتربنانے کے ساتھ ملنے والےمواقع سے فائدہ اٹھائیں۔
ہیڈکوچ کےمطابق کیمپ کا پہلا مرجلہ اٹھارہ ستمبر کو ختم ہوگا، ایک ہفتے کے آرام کے بعد دوبارہ تیاریوں کا آغاز کریں گے، اولمپک کوالیفائنگ راونڈ پاکستان ہاکی کے لیے ایک بریک تھروثابت ہوسکتاہے، اس لیے ہم نے کیمپ سے باہر ان لڑکوں سے بھی رابطہ کیاہے جو اس وقت مختلف ممالک میں لیگ ہاکی کھیلنے میں مصروف ہیں۔کوشش ہےکہ رضوان سینئر، راشد محمود، عماد بٹ،سمیع اللہ،علی شان، ابوبکر اور مبشر بھی کیمپ کے دوسرے مرحلے میں شامل ہوجائیں تاکہ ایک بہترین کمبی نیشن کے ساتھ ہالینڈ جاسکیں۔