ممبئی عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 61 ہو گئی امدادی کام ختم

عمارت میں22خاندانوں کے83 افراد رہائش پزیر تھےجن میں61 افراد کی لاشیں جبکہ 32 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے, ریسکیو حکام


ویب ڈیسک September 29, 2013
ممبئی میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران 3 عمارتیں گرچکی ہیں ۔ فوٹو : اے ایف پی

ISLAMABAD: دو روز قبل رہائشی عمارت گرنے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 61 ہو گئی ہے جبکہ ریسکیو ٹیموں نے بھی ملبے میں دبے لوگوں کو نکالنے کا کام ختم کردیا ہے۔

ممبئی کے علاقے میزگاؤں میں ڈاکیارڈ روڈ پر گرنے والی 5 منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید 8 لاشیں نکال لی گئیں ہیں جس کے بعد امدادی ٹیموں نے ملبے میں دبے لوگوں کی تلاش کا کام روک دیا ہے، امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ عمارت میں 22 خاندان کے 83 افراد رہائش پزیر تھے، جن میں 61 افراد کی لاشیں جبکہ 32 زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے ۔اب ملبے میں مزید لاشوں کی موجودگی کا کوئی امکان نہیں۔

واضح رہے کہ ممبئی میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران عمارت گرنے کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل اپریل میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے 72 جبکہ جون میں اسی نوعیت کے حادثے میں 10 افراد کی ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں