قصہ خوانی بازار دھماکے کے جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد بھی شامل
بدقسمت خاندان اپنے عزیزوں کو شادی کی دعوت دینے کے لئے پشاور میں آیا تھا۔
ISLAMABAD:
قصہ خوانی بازار دھماکے کے جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد بھی شامل ہیں۔
پشاور کے قصہ خوانی بازار میں خان رازق شہید پولیس اسٹیشن کے سامنے ہونے والے بم دھماکے میں 40 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 18 کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، چارسدہ کے علاقے شبقدر سے تعلق رکھنے والا یہ بدقسمت خاندان اپنے عزیزوں کو شادی کی دعوت دینے کے لئے پشاور میں آیا تھا لیکن انہیں کیا پتہ تھا کہ پشاور میں انہیں خوشیوں کے بجائے جنازوں کا تحفہ ملے گا۔
دھماکے کے وقت بدقسمتی سے یہ خاندان اسی جگہ خریداری میں مصروف تھا جسے دہشتگردوں نے اپنی بربریت کا نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، یہ بدقسمت خاندان اپنے کڑیل جوان کندھوں کے علاوہ 6 بچوں اور 2 خواتین سے بھی ہمیشہ کے لئے محروم ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 8 روز میں پشاور کے مختلف علکاقوں میں ہونے والے بم دھماکوں میں 130 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔