وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں آپریشن کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں اور گزشتہ 2 روز میں ایک بھی ٹارگٹ کلنگ نہیں ہوئی۔
سکھر کےقبرستان میں اپنے دادا کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سےبات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے حالات مکمل ٹھیک ہونے میں کچھ وقت لگے گا، ان کا کہنا تھا کہ کچھ ٹارگٹ کلرز کراچی سے فرار ہوچکے ہیں لیکن پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے انہیں قانون کے شکنجے میں جکڑنے کے لئے ان کا پیچھا کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن الیکشن کمیشن کرائے گا اور صوبائی حکومت صرف حلقہ بندیاں کرے گی۔