نائجیریا میں کالج کے ہاسٹل پر شدت پسند تنظیم بوکو حرام کا حملہ 50 طلبہ ہلاک

شمال مشرقی علاقے میں موجود کالج پر حملہ اس وقت کیا جب طلبہ سو رہے تھے، فوجی ترجمان


AFP September 29, 2013
حملے کے بعد 40 افراد کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا، اسپتال ذرائع۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

نائجیریا کے ایک کالج کے ہاسٹل پر بوکو حرام کے شدت پسندوں کے حملے میں کم از کم 50 طلبہ ہلاک اور 4 زخمی ہو گئے ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائجیرین فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بوکو حرام کے شدت پسندوں نے ملک کے شمال مشرقی صوبے یوب کے علاقے گجبا میں ایک کالج کے ہاسٹل پر علی الصبح اس وقت حملہ کیا جب طلبہ سو رہے تھے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے بعد 50افراد کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے، ہلاک ہونےوالے تمام افراد کالج کے طلبہ ہیں۔

واضح رہے کہ یوب میں بوکو حرام کی جانب سے متعدد مرتبہ اسکولوں اور کالجوں پر حملہ کیا گیا ہے اور گزشتہ 4 سال کے سیکڑوں لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں