درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مارڈالا

چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن مقامی قبائل پرحملہ کرنے پرمارا گیا، علاقہ مکین

چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی لیکن مقامی قبائل پرحملہ کرنے پرمارا گیا، علاقہ مکین - فوٹو: ارشد آفریدی

کوہاٹ کے علاقے درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مارڈالا۔

خیبرپختونخوا میں کوہاٹ اور پشاور کے درمیان واقع درہ آدم خیل میں مقامی افراد نے آبادی میں آنے والے چیتے کو مار ڈالا، چیتے کی لمبائی 4 فٹ 10 انچ، قد ڈھائی فٹ ہے۔




علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ چیتے کو زندہ پکڑنے کی کوشش کی گئی لیکن مقامی قبائل پرحملہ کرنے پرمارا گیا، چیتے نے درہ آدم خیل میں کافی خوف ہراس پھیلا رکھا تھا اور یہ چیتا نظام پورکی پہاڑیوں سے درہ آدم خیل آبادی کی طرف آیا تھا۔
Load Next Story