وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے، حکومتی ذرائع


ویب ڈیسک September 12, 2019
وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے، ذرائع فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے جس کے لیے حتمی تاریخ کا فیصلہ آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے اور اپنی فیملی کے ہمراہ عمرہ بھی ادا کریں گے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کی حتمی تاریخ کا فیصلہ 2 روز میں متوقع ہے۔ وزیراعظم کی امریکا سے واپسی پرسعودی عرب کے دورہ پر مشاورت ہوئی ہے تاہم وہ امریکا روانگی سے قبل بھی سعودی عرب کا دورہ کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |