جنوبی وزیرستان میں اسپتال سے ڈاکٹر کا اغوا ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کااحتجاج

ڈاکٹر نور حنان کی بازیابی عمل میں نہ لائی گئی تو پورے صوبے میں ہڑتال کی کال دی جائے گی، وائے ڈی اے


ویب ڈیسک September 12, 2019
باقی علاقوں میں موجود ڈاکٹر کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے، وائے ڈی اے: فوٹو: ایکسپریس

جنوبی وزیرستان میں سرکاری اسپتال سے دن دیہاڑے ڈاکٹر کے اغوا ہونے پر ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔

جنوبی وزیرستان میں ڈاکٹر نور حنان وزیر کو 3 مسلح نقاب پوش افراد نے دوران ڈیوٹی، ٹی بی اسپتال وانہ سے دن دہاڑے اغوا کرلیا۔ وائی ڈے اے (ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن) کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت وزیرستان اوردوسرے دورافتادہ اورپسماندہ علاقوں میں ڈاکٹروں کو بھیجتی ہے لیکن انہیں تحفظ دینے کے لئے کوئی ٹھوس حکمت عملی اوراقدامات نہیں کئے جا رہے۔

ینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن نے پورے جنوبی وزیرستان میں تمام اسپتالوں میں بائیکاٹ اورہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کو ڈاکٹرکی جلد ازجلد بازیابی کے لیے 3 دن کی مُہلت دی ہے۔

ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ باقی علاقوں میں موجود ڈاکٹروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جب کہ اگر ڈاکٹر نور حنان کی بازیابی عمل میں نہ لائی گئی تو پورے صوبے میں ہڑتال کی کال دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں