اسلام آباد خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

ریکٹر اسکیل پر زلزلزے کی شدت 5.2 تھا، زلزلہ پیما مرکز

ریکٹر اسکیل پر زلزلزے کی شدت 5.2 تھا، زلزلہ پیما مرکز

REUTERS:
پشاور اور سوات کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ان میں پشاور ، سوات، بٹگرام، تخت بھائی، لوئر دیر، جمرود، چکدرہ، صوابی اور بونیر شامل ہیں۔


وفاقی دارالحکومت اور راولاکوٹ کے گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ ہنگو، باجوڑ، یار حسین اور چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلزے کی شدت 5.2 اور زلزلے کی گہرائی 251 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے زلزلہ پیما مرکز تھا۔
Load Next Story