کچھ عناصر جان بوجھ کر خیبر پختونخوا کو نشانہ بنا رہے ہیں عمران خان

کچھ سیاسی جماعتیں اس سانحے پر سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، عمران خان

عمران خان نے دھماکے کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کی یقن دہانی کرائی۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کچھ عناصر جان بوجھ کر خیبر پختونخوا کو نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ وہ ملک میں امن قائم ہونے نہیں دینا چاہتے۔


پشاور میں قصہ خوانی بازار میں دہشت گردی کے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عمران خان نے دھماکے کے مجرموں کو قرار واقعی سزا دینے کی یقن دہانی کرائی، انہوں نے کہا کہ معصوم جانوں اور خواتین اور بچوں کا خون بہانہ کسی بھی طریقے سے جائز نہیں اور اسلام اس کی سختی سے ممانعت کرتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کچھ سیاسی جماعتیں اس سانحے پر سیاسی مفادات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک امر ہے، ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے لڑنے کے لئے ہمیں سیاسی مفادات کی جنگ چھوڑ کر یکجا ہو کر اس کا مقابلہ کرنا ہو گا، اسی صورت میں ہم ملک میں امن قائم کرنے میں کامیاب ہو سکیں گے۔

Recommended Stories

Load Next Story