صوبہ خیبر پختونخوا اور شمالی وزیرستان میں 5 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

شمالی وزیرستان میں پولیو کےقطرے نے پلائے جانے کے باعث 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے


ویب ڈیسک September 29, 2013
شمالی وزیرستان میں پولیو کےقطرے نے پلائے جانے کے باعث 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

صوبہ خیبر پختونخوا اور شمالی وزیرستان میں مزید 5 بچوں میں پولیو وائرس کے کیسزسامنے آئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 5 میں سے ایک بچے 6 سالہ روح اللہ کا تعلق پشاور اور دوسرے 18 ماہ کے فرمان کا تعلق خیبر سے ہے۔ شمالی وزیرستان میں پولیو کےقطرے نے پلائے جانے کے باعث 3 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 17 ماہ کی نبیلہ، 13 ماہ کی سبیلہ اور 7ماہ کی ماریہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں رواں سال پولیو کے 10 اور فاٹا میں 24 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں