آرمی چیف سے سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر کی ملاقات

رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے، آرمی چیف

رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے ،آرمی چیف، فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملٹری ایڈوائزر برائے سعودی وزیردفاع میجر جنرل طلال عبداللہ الثیبی نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی وزیردفاع کے ملٹری ایڈوائزر میجر جنرل طلال عبد اللہ الثیبی جنرل ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں انہوں نے پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور تربیتی تبادلہ پروگرام سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


میجر جنرل طلال عبد اللہ الثیبی نے پاک فوج کی علاقائی امن و استحکام کے لئے گراں قدر کردار کا اعتراف بھی کیا، ملاقات میں پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ رائل سعودی لینڈ فورسز کی استعداد کار بڑھانے کے لئے تعاون جاری رکھیں گے۔
Load Next Story