’’رام لیلا‘‘ میں پریانکا چوپڑا کے آئٹم سانگ کی ویڈیو جاری

آئٹم سانگ مقامی اسٹوڈیو میں عکس بند کیاگیا 20 ڈانسرلڑکیوں نے بھی پرفارم کیا، پریانکا چوپڑا


Showbiz Desk September 30, 2013
کسی کے کام میں داخل اندازی پسند نہیں،میرامقابلہ بہت سخت ہے. پریانکا۔فوٹو : فائل

2003 میں ہدایتکار راج کنور کی فلم انداز سے بالی ووڈ میں اپناکیرئیر شروع کرنیوالی اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ''رام لیلا'' میں آئٹم سانگ کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

فلم سٹی اسٹوڈیو میں اس آئٹم سانگ کی عکس بندی کے لیے قیمتی سیٹ لگایاگیا اس آئٹم سانگ کے کوریوگرافر پربھو دیوا کے بھائی وشنو دیواپریانکا چوپڑا کے ڈانس سے کافی متاثر ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ رام لیلا'' کا دوسرا گانا پریانکا پر عکسبند کیا گیا ہے وہ بہترین ڈانسر ہے اس کے ساتھ کام کرنے کامزا آیا۔اس آئٹم سانگ میں 20 دیگر ڈانسرز نے بھی پرفارمنس دکھائی ہے۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اس سے قبل فلم زنجیر اور شوٹ ایٹ ونڈالہ میں بھی ایٹم سانگ کرچکی ہیں۔ سیکسپئیر کے شہرہ آفاق ناول رومیو اینڈ جولیٹ پر مبنی اس فلم میں رنویر سنگھ اور دیپکا پڈوکون لیڈنگ رول ادا کررہے ہیں۔ رچا چڈا،سپریا پاتھک،گلشن دیویا، ابھمانیو شیکھر سنگھ،شویتا سلوا،برکھا بشاط سینگپتااور شردکیلر فلم کی دیگر کاسٹ میں شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں اس فلم کے پہلے گانے '' تڑد تڑد ارے رام جی کی چال دیکھو انکھوں کی مجال دیکھو '' جسے فلم کی ہیروئن دیپکا اور ہیرو رنویرسنگھ پر عکس بند کیا گیا کی ویڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے سدھارتھ اور گریما کے تحریر کردہ اس گانے کو معروف گلوکار ادت نرائن کے صاحبزادے ادیتہ نرائن کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔ 35 کروڑ کے بجٹ سے بننے والی ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی یہ رومانوی ڈرامہ فلم ''رام لیلا '' 15 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ اداکارہ پریانکا چوپڑاکا کہناہے کہ وہ اداکارہ زینت امان سے بہت متاثر ہیں ان کی پرفارمنس بہت اچھی لگتی ہے۔میں ان کی بہت بڑی مداح ہوں ۔ان کا کام آج بھی لوگوں کو اچھا لگتا ہے اور یہی خوبی خود اپے اندر بھی پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہوں ۔ اداکارہ نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چھوٹی اسکرین پر بہو کا کردار ادا کرناچاہتی ہیںکیونکہ ٹی وی سیریلز کی بہو کی جو چیز سب سے اچھی ہے وہ یہ ہے کہ جب وہ سونے جاتی ہے تو انتہائی خوبصورت دکھائی دے رہی ہوتی ہے اور جب وہ صبح اٹھتی ہے تو تب بھی اتنی ہی خوبصورت لگ رہی ہوتی اس کے علاوہ وہ ہر وقت زیورات سے لدی ہوئی ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بھی کسی ٹی وی سوپ میں بہو کا کردار ادا کرنے چاہتی ہوں۔



اداکارہ کاکہناہے کہ ہرکوئی کہتاہے کہ میں اپنا احتساب کرتاہوں مگر میں حقیقت میں ایسا کرتی ہوں میں کسی کی زندگی میں داخل اندازی دیناپسند نہیں کرتی۔ میں اپنے کام سے کام رکھتی ہوں اور اسی میں خوش ہوں اداکارہ کا کہناہے کہ بالی ووڈ میں میرا مقابلہ بہت سخت ہے میں اس وقت بہترین فلموں میں کام کررہی ہوں اور میرے پاس یہ سوچنے کے لیے وقت نہیں ہے کہ کوئی کیاکررہاہے ۔واضح رہے کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا کو حال ہی میں سب سے خطرناک آن لائن سلیبرٹی کااعزاز دیا گیاہے اور وہ اس وقت بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ تصور کی جاتی ہیں۔ 2003میں بالی ووڈ میں داخل ہونے والی پریانکا چوپڑا 8جولائی1982 کوبہار علاقے جمشید پور میں پیداہوئیں ان کے والداشوک اور والدہ مدھو بھارتی فوج میں فزیشن ہیں،والدین کے مختلف شہروں میں تبادلے کے باعث وہ لگاتار کسی ایک اسکول میں داخل نہ رہی اور مختلف اوقات میں اس کا مختلف اسکولز میں داخلہ کروایاجاتارہا۔

پریانکا نے 2002میں تامل فلم ہیرو سے فنی سفر کا آغاز کیالیکن 2003 میں اس کی پہلی ہندی فلم انداز ریلیز ہوئی جوباکس آفس پر سپر ہٹ ثابت ہوئی، اس فلم میں پریانکاکوبہترین ادکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا جب کہ2005میں ایک اور فلم''اعتراض''' نمائش کے لیے پیش کی گئی، اس فلم میں بھی انھیں منفی کردار ادا کرنے پر بہترین اداکاری پر فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔ 2005میں ہی پریانکا نے مقابلہ حسن میں حصہ لیا اور'' مس ورلڈ'' کا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہوگئی۔ پریانکا کی فلم ''کرش'' اور ''ڈان'' میں بہترین اداکاری کی وجہ سے بھی شہرت کی بلندی پر پہنچیںکرش میں رتیک روشن اور ڈان میں شاہ رخ خان ان کے ہیرو تھے،2008میں فلم'فیشن''2009میں ''کمینے'' میں اداکاری کا مظاہرہ کیا،2011میں ''کلر'' سات خون معاف، جب کہ2012میں '' برفی'' ان کی کامیاب ترین فلمیں تھیں، برفی میں رنبیر کپور ہیرو تھے، جب کہ فلم ''اگنی پت'' میں انھوں نے رتیک روشن کے ساتھ انھوں نے اداکاری کا مظاہرہ کیا،فلم'' فیشن'' میں پریانکا کو بہترین اداکاری پر نیشنل، آئیفا، فلم فئیر اسکرین اور اپسرا ایوارڈ دیے گئے۔ واضح رہے کہ پریانکا چوپڑاکو گلوکاری کابھی شوق ہے اداکارہ نے اپنا پہلاگانا ''ان مائی سٹی'' 2012 میں گایا، جو بے حد مشہور ہوا، ان کا دوسرا گانا ''ایگزارٹک'' بھی سننے والوں میں مقبول ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں