ڈراموں کی بحالی سے گلوکاروں کو بھی روزگار ملا سارہ رضا

بھارت میں فلم کے لیے جوکام ہورہاہے وہ پاکستان میں شاید کئی برس تک نہ ہوسکے


Showbiz Reporter September 30, 2013
ہندوستان اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ فوٹو: فائل

گلوکارہ سارہ رضاخان نے کہا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کا گائیکی میں کوئی مقابلہ نہیں ہے ہمارے پاس ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے صرف مواقع کم فراہم کیے جاتے ہیں اگرہم نئے لوگوں کومواقع فراہم کریں تومستقبل میں کئی بڑے فنکار ہمیں مل سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے کراچی کے مقامی ہوٹل میں نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں فلم کے لیے جوکام کیا جا رہا ہے وہ پاکستان میں شایدکئی برس تک نہ ہو سکے ان کے پاس فلم کے حوالے سے آئیڈیاز ہیں اور انویسٹر ہیں مگرہمارے ہاں اس کا فقدان ہے۔



سارہ رضا کا کہنا تھاکہ پاکستان کاڈرامہ بحال ہونے سے گلوکاروں کوبھی کام کرنے کے مواقع ملے ہیں ہمارے ڈرامے کے حوالے سے دنیا بھر میں گفتگوہوتی ہے مجھ سے ہندوستانی ڈائریکٹرزنے جب ہمارے ڈراموں کے بارے پوچھاتومجھے خوشی ہوئی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں