جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقرر
درخواستوں پر سماعت کے لیے جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل
ISLAMABAD:
سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے صدارتی ریفرنس کے خلاف اپنی آئینی درخواست کی سماعت کے لیے فل کورٹ بنانے کی استدعا کی تھی جس پر سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی آئینی درخواست سماعت کے لیے مقررکردی۔
یہ پڑھیں: جسٹس فائز کا چیف جسٹس پر عدم اعتماد
چیف جسٹس نے درخواستوں پر سماعت کے لیے 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا ہے اور جسٹس عمرعطا بندیال 7 رکنی بینچ کے سربراہ ہونگے جب کہ کیس کی سماعت 17 ستمبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس پر کارروائی روک دی گئی
واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل میں بھیجے گئے تھے اور جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔