تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس میں مددگار موبائل ایپ تیار
ٹیکس نظام میں عملی طور پر مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی سمت ایک قدم ہے، چیئرمین ایف بی آر
ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے کی رہنمائی اور آسانی کے لیے موبائل ایپ تیار کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف بی آر نے ملک میں تنخواہ دار طبقے کی رہنمائی کے لیے ایک ایپ تیار کی ہے جس کے تحت ایک عام تنخواہ دار آدمی بھی اپنے ٹیکس کی معلومات، ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر تفصیلات اسمارٹ فون پر وصول کرسکے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں چیئرمین ایف بی آر نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہ دار افراد کے لیے ایک " موبائل ایپ " کا اجراء کیا جا رہا ہے، جس کے ذریعے تنخواہ دار طبقہ نہ صرف ٹیکس فائل کرسکے گا بلکہ اس سے متعلق دیگر معلومات بھی حاصل کرسکے گا، یہ ٹیکس نظام میں عملی طور پر مکمل ڈیجیٹلائزیشن کی سمت ایک قدم ہے۔