ن لیگ کی آزادی مارچ میں شرکت فضل الرحمن نواز شریف کے منتظر

شہباز شریف اور فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، بلاول کے موقف پر بھی مشاورت


ویب ڈیسک September 13, 2019
شہباز شریف اور فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، بلاول کے موقف پر بھی مشاورت (فوٹو: فائل)

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جے یو آئی کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ پارٹی قائد نواز شریف کریں گے۔

شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کا اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا جس میں طے کیا گیا کہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں شرکت کا فیصلہ نواز شریف سے حتمی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق دوران اجلاس مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا اور دونوں کے درمیان آزادی مارچ کے حوالے سے بات چیت اور بلاول بھٹو کے موقف پر بھی مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے حوالے سے میاں شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمن سے نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگ لیا جب کہ دونوں رہنماؤں نے آئندہ چند روز میں ملاقات کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

اجلاس میں طے پایا کہ شہباز شریف مشاورت مکمل کرکے نواز شریف سے ملاقات کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے، ذرائع کے مطابق بعض رہنماؤں نے شہباز شریف کو دیگر رہنماؤں کی طرح آزادی مارچ میں شرکت کرنے کا مشورہ دیا اور یہ بھی کہا کہ اگر قائدین نہ گئے تب بھی مسلم لیگ (ن) کے کارکن مارچ میں پھر بھی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں