بھارت مقبوضہ کشمیرمیں طاقت کا استعمال بند کرے ڈاکٹرملیحہ لودھی

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اورگرفتار شہریوں کو رہا کرے، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک September 13, 2019
جنرل اسمبلی سے خطاب میں سلامتی کونسل سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارت غیرمسلح احتجاج اور مظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ٹوئٹ میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند اورگرفتارشہریوں کو رہا کرے جب کہ بھارت غیرمسلح احتجاج اورمظاہروں کے خلاف طاقت کا استعمال بھی بند کرے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں سلامتی کونسل سے کردارادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل بھارت سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے سمیت مواصلاتی بلیک آؤٹ ختم کرنے اورشہریوں کوحقوق دینے کا مطالبہ کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں