پی آئی اے نے 40 ہزار عازمین حج حجاز مقدس پہنچادیے

ملتان سے 12 پروازوں کے ذریعے6020 اورسیالکوٹ سے2 پروازوں کے ذریعے 1004عازمین کوحجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے


Staff Reporter September 30, 2013
آج 5 خصوصی حج پروازیں چلیں گی،100 براہ راست حج پروازیں چلائیں،ترجمان۔ فوٹو: فائل

پی آئی اے کے قبل از حج آپریشن کے دوران 100خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 40 ہزار سے زائد عازمین کوحجاز مقدس پہنچادیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے21 ویں روز اتوارکو5 خصوصی پروازیں چلائی گئیں،پی آئی اے نے مجموعی طور پر حالیہ حج آپریشن کے پہلے21 دن میں100 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 40 ہزار سے زائد عازمین حج کوسعودی عرب پہنچادیا ہے۔



اب تک کراچی سے10 پروازوں کے ذریعے،4409 ،لاہور سے9 پروازوں کے ذریعے 457اسلام آباد سے 15 پروازوں کے ذریعے7321، پشاور سے32 پروازوں کے ذریعے 10749 ،کوئٹہ سے19 پروازوں کے ذریعے 6219 ، ملتان سے 12 پروازوںکے ذریعے6020 اورسیالکوٹ سے2 پروازوں کے ذریعے 1004عازمین کوحجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے، ترجمان نے بتایا کہ پیر 30 ستمبرکو5 خصوصی حج پروازیں چلائی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں