مذہبی ہم آہنگی کیلیے الطاف حسین کا کردار قابل ستائش ہے
بیگناہ شیعہ افراد کی ہلاکتوں کیخلاف ایم کیو ایم ڈیفنس کلفٹن...
ملک بھر میں اثنا عشری فقہ سے تعلق رکھنے والے بے گناہ افراد کی ہلاکتوں کیخلاف ایم کیو ایم ڈیفنس کلفٹن ریزیڈینس کمیٹی (DCRC) کے زیر اہتمام ڈیفنس اور کلفٹن میں مظاہرے کیے گئے، اس موقع پر کمیٹی کی انچارج محترمہ فرح، اراکین کمیٹی اور حق پرست عوام کی بڑی تعداد موجود تھی،
مظاہرے کے شرکا نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر '' فرقہ واریت زہر ہے''، '' ہم سب پاکستانی ہیں'' اور دیگر تحریریں درج تھیں، علاوہ ازیں عوام الناس میں قائد تحریک الطاف حسین کے بیان کی کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں جس میں ملک و قوم کی بقا و سلامتی کو درپیش شدید خطرات سے قوم کو پیشگی آگاہ کیا گیا ہے۔