گھارو ذوالفقار آباد منصوبے کیخلاف جسقم کا مظاہرہ قومی شاہراہ بند

منصوبہ سندھیوں کو اقلیت میں بدلنے کی سازش ہے، مزاحمت کرینگے، صنعان قریشی


Express News Desk September 30, 2013
جسقم کے مظاہرے سے قومی شاہراہ بند ہوگئی اور ٹریفک معطل ہوگیا ۔ فوٹو: فائل

جیے سندھ قومی محاذ کی جانب سے ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف گھارو میں صنعان قریشی کی قیادت میں دھرنا، قومی شاہراہ بند، ٹریفک معطل، ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق جیے سندھ قومی محاذ کی جانب سے گھارو میں ذوالفقار آباد منصوبے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا گیا جس میں جسقم چیئرمین صنعان خان قریشی، ڈاکٹر نیاز کالانی، مقصود قریشی، امجد مہیسر، ساگر حنیف بڑدی سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ ساکرو موڑ پر لگنے والے دھرنے کے باعث قومی شاہراہ بند ہوگئی جبکہ سڑک کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں کھڑی ہوگئیں۔



دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے جقسم کے مرکزی چیئرمین صنعان قریشی نے کہا کہ ذوالفقار آباد منصوبہ سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی سازش ہے جسے کسی بھی صورت مکمل ہونے نہیں دیں گے، ترقی کے خواب دکھلا کر ہم سے دھرتی چھیننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ منصوبے کے تعمیر ہونے سے سندھ اور بالخوص ٹھٹھہ کے عوام اقلیت میں تبدیل ہوجائیں گے۔ جسقم کے سینئر وائس چیئرمین ڈاکٹر نیاز کالانی نے کہاکہ ذوالفقار آباد مصوبہ سندھیوں کے لیے زندگی و موت کا مسئلہ ہے۔ سندھ دشمن عناصر ترقی کی آڑ میں سندھیوں کو اپنی دھرتی سے بے دخل کرنے کی سازشیں کررہے ہیں۔ حکمران ذوالفقار آباد سمیت تمام سندھ دشمن منصوبے بند کرنے کا اعلان کریں ورنہ سخت عوامی مزاحمت کا سامنا کرنا ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں