رکن سندھ اسمبلی پیر سیدغلام شاہ جیلانی انتقال کرگئے

سیدغلام شاہ جیلانی درگاہ لاہوت لامکان کے جانشین بھی تھے۔


Numainda Express September 13, 2019
سیدغلام شاہ جیلانی درگاہ لاہوت لامکان کے جانشین بھی تھے۔ فوٹو:فائل

پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی پیر سیدغلام شاھ جیلانی کراچی کے ایک نجی اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔

مرحوم پیر سید غلام شاھ جیلانی پی ایس 86 جوہی دادو سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ وہ درگاہ لاہوت لامکان کے جانشین بھی تھے۔

پیر سیدغلام شاہ جیلانی مجموعی طور پر 4 مرتبہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر ایم پی اے منتخب ہوئے۔ ان کے انتقال کی اطلاع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما کلفٹن میں نجی اسپتال پہنچ گئے۔ مرحوم کی میت نماز جنازہ کے لیے ان کے آبائی گاؤں لے جائی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں