نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لے حیدرآباد صنعت و تجارت
صنعتیں بند، بیروزگاری میں اضا فہ ہو گا، گھریلو صارفین بھی برداشت نہیں کر سکیں گے،عبد الستارخان
حیدرآباد ایوان تجارت وصنعت کی ذیلی کمیٹی برائے حیسکو امور کے چیئر مین عبدالستار خان نے نیشنل پاور ریگو لیٹری اتھارٹی سے بجلی کے نرخوں میں کیاگیا 60 فیصد اضافہ واپس لینے کامطالبہ کیا ہے۔
انھوںنے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافے سے صنعتی پیداوار متا ثر ہو رہی ہے اور صنعتی پیداوار ی عمل جا ری رکھنا مشکل ہوگیاہے جبکہ گھریلو صنعتیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں ۔ اس کے علا وہ گھریلو صارفین بھی بجلی کے اضافے کو برداشت کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ انھوںنے کہا کہ غریب آدمی پہلے ہی 2وقت کی رو ٹی کے حصول کیلیے انتہائی پریشان ہے کہ رہی سہی کسر بجلی کی قیتموں میں کیے جانے والے اضافے نے پوری کردی ہے جس کے نتیجے میں معاشرے میں خو دکشی اور جرائم کی شرح میں اضافہ ہورہاہے تو دوسری طرف مہنگی بجلی کی وجہ سے صنعتیں بند ہونے سے بیروزگار ی میں اضافہ ہو گا۔
انھوں نے حیسکو کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اورکہاکہ حیسکو انتظامیہ صنعتکاروں، تاجروں اور گھریلو صارفین کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئی ہے اور باالخصوص سپرنٹنڈنٹ انجینیئرز اور ایکسینز لوگوں کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہے تو ایس ڈی اوز صاحبان دفاتر میں وقت نہیں دیتے جس کی وجہ سے لوگوں کے مسائل میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوںنے کہا کہ اگرحیکسو چیف نے ان مسائل پر فو ری توجہ نہیں دی تو لوگ اپنا کاروبار بند کر کے سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ انھوںنے کہا کہ سب سے زیادہ شکایات فیڈروں میں فالٹس کی ہیں جس کی وجہ سے سارا دن علا قوں میں بجلی نہیں ہو تی ، جس کی شکایت حیدرآباد چیمبر بار بار کر چکا ہے ، اس کے باوجودانتظامیہ توجہ نہیں دیتی اور انھیں لوگوں کی پریشانیوں کی کوئی پرواہ ہے۔