نازش جہانگیرکا محسن عباس کی بیوی پردھمکیاں دینے کا الزام

فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر محسن عباس حیدر پر بد ترین ذہنی و جسمانی تشدد اورپیسوں کے ہیر پھر کا الزام لگایا تھا

فاطمہ سہیل نے محسن عباس حیدر اورنازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلق کا الزام لگایاتھا، فوٹوفائل

اداکار محسن عباس حیدر کی مبینہ گرل فرینڈ اورماڈل نازش جہانگیر نے محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل پر دھمکیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔

ماڈل نازش جہانگیرنے انسٹاگرام پر چند اسکرین شاٹس شیئرکرتے ہوئے لکھا کہ انہیں جعلی اکاؤنٹس سے مسلسل دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں لیکن وہ جانتی ہیں کہ یہ جعلی اکاؤنٹس فاطمہ سہیل کے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حاملہ ہونے کے باوجود محسن عباس نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا


نازش جہانگیرنے فاطمہ سہیل کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی پبلسٹی اپنے پاس رکھو اورمجھ سے دور رہو۔ اگلی بار الفاظ استعمال کرتے وقت احتیاط کرنا۔ کیونکہ اگلی بار تم نے دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے تو میں سائبر کرائم میں تمہارے خلاف شکایت درج کروں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: محسن عباس کی بیوی کو شوہر کی غلطیاں نظر انداز کرنی چاہئے تھیں، میرا

واضح رہے کہ دو ماہ قبل محسن عباس حیدر کی بیوی فاطمہ سہیل نے اپنے شوہر پر بدترین ذہنی، جسمانی تشدد اورپیسوں کے ہیر پھر کا الزام لگایا تھا۔ اس کے علاوہ انہوں نے محسن اور نازش جہانگیر کے درمیان ناجائز تعلقات کا الزام بھی لگایاتھا۔

Load Next Story