جنوبی افریقہ سے سیریز پاکستان ٹیم کے تربیتی کیمپ کا آج سے آغاز
یواے ای میں شیڈول ہوم سیریز کیلیے کپتان مصباح الحق سمیت ممکنہ 28 پلیئرز شامل ہوں گے
جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ ماہ متحدہ عرب امارات میں شیڈول سیریز کی تیاریوں کے لیے قومی ٹیسٹ اور اے ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر سے لاہور میں شروع ہوگا۔
کیمپ کا حصہ بننے والے ٹیسٹ ٹیم کے ابتدائی کھلاڑیوں میں شان مسعود، خرم منظور، صہیب مقصود، یونس خان، مصباح الحق، فیصل اقبال، عدنان اکمل(وکٹ کیپر)، عبدالرحمان، عثمان قادر، جنید خان، راحت علی، وہاب ریاض، احمد شہزاد، محمد حفیظ، اظہر علی، عمر امین، اسد شفیق، سرفرا ز احمد (وکٹ کیپر)، سعید اجمل، ذوالفقار بابر، یاسر شاہ، اعزاز چیمہ، احسان عادل، احمد جمال، اکبر الرحمان، عمران خان اور محمد رضوان(وکٹ کیپر) جبکہ پاکستان اے ٹیم کے شان مسعود، احمد شہزاد، اظہر علی، عمرامین، فیصل اقبال، اسد شفیق، احسان عادل، احمد جمال، اکبر الرحمن، عثمان قادر، یاسر شاہ، صہیب مقصود، اعزاز چیمہ، عمران خان اور محمد رضوان شامل ہیں۔
یاد رہے کہ دورہ زمبابوے کے دوران میزبان ٹیم کے ہاتھوں گرین شرٹس کی ٹیسٹ میچ میں شکست کے بعد کھلاڑیوں، سلیکٹرز اور پی سی بی حکام کو سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور شائقین کی طرف سے کڑی تنقید کا سامنا ہے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی نے جلد بازی کی بجائے کھلاڑیوں کی خوب جانچ پڑتال کے بعد حتمی اسکواڈ کا اعلان کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مزید معلوم ہوا ہے کہ کیمپ میں جہاں کھلاڑیوں کو سخت ترین فزیکل مرحلے سے گزارا جائے گا وہاں ان کی فٹنس اور فارم دیکھنے کے لیے پاکستان ٹیسٹ اور اے ٹیم کے درمیان 2 تا 4 اکتوبر تک پریکٹس میچ بھی کھیلا جائے گا۔ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے جبکہ اے ٹیم کی قیادت عمر امین کے ہاتھوں میں ہوگی۔
ذرائع کے مطابق پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان تین روزہ میچ کے اختتام کے بعد4 یا 5 اکتوبر کو کیا جائے گا۔پاکستان اے ٹیم زمبابوے کے خلاف سہ روزہ میچ میں حصہ لینے کے لیے5 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہوگی۔ یاد رہے کہ پاکستان اورجنوبی افریقہ کی ٹیموںکے مابین یواے ای میں2ٹیسٹ،5ون ڈے اور2ٹی ٹوئنٹی میچوںکی سیریز کھیلی جائے گی جس کا آغاز14اکتوبرکوشیخ زید اسٹیڈیم ابوظبی میںپہلے ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔ دوسراٹیسٹ23اکتوبرکودبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم دبئی میں کھیلا جائیگا۔
دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ محمد اکرم کا کہنا ہے کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہونے والے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ کروانے کے علاوہ ان کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ایک انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ معاہدوں کا دورانیہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا، قومی ٹیم کی کوچنگ کا موقع مل پانا ہی اعزاز کی بات ہے ۔انھوں نے کہاکہ اگر کسی کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر بھی کردیا گیا تو اس سے ٹیم کو فائدہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میں محمد عرفان کو ٹیسٹ کرکٹ کے لیے بہتر بولر خیال کرتا ہوں اور اس نے اپنے فٹنس لیول کو بہتر بنایا ہے ۔انھوں نے کہاکہ ہر کھلاڑی پر برا دور آتا ہے، محمد حفیظ بھی اسی مشکل دور کا سامنا کررہے ہیں، ان حالات میں ان کی حوصلہ شکنی کی بجائے حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔