وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا صوبائی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ
تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کو کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان
وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے ملک اسد کھوکھر کا نام زیر غور ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب کابینہ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم عمران خان سے منظوری حاصل کرلی ہے۔ صوبائی حکومت نے تحریک انصاف کے ایم پی اے ملک اسد کھوکھر کو کابینہ میں شامل کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی
ملک اسد کھوکھر آج گورنر ہاؤس لاہور میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔ قائم مقام گورنر پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ان سے حلف لیں گے۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سمیت صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔