اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی

رواں برس جولائی اگست کے دوران ترسیلات کی مالیت 3 ارب 37 کروڑ ڈالر جب کہ گزشتہ سال 4 ارب 7 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے


ویب ڈیسک September 13, 2019
رواں برس جولائی کے مقابلے میں اگست کی ترسیلات 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم رہیں، اسٹیٹ بینک۔ فوٹو:فائل

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی واقع ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے جولائی اور اگست میں بھیجی جانے والی رقوم میں کمی آئی ہے۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ اگست 2019ء میں ترسیلات کی مالیت ایک ارب 69 کروڑ ڈالر رہی جب کہ جولائی میں 2 ارب 4 کروڑ ڈالر کی رقوم موصول ہوئی تھیں، جولائی کے مقابلے میں اگست کی ترسیلات 34 کروڑ 84 لاکھ ڈالر کم رہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں برس جولائی اگست کے دوران ترسیلات کی مالیت 3 ارب 37 کروڑ ڈالر رہی جب کہ گزشتہ سال جولائی اگست میں 4 ارب 7 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں