افتخارعارف کو جامعہ اردو کا انچارج وی سی مقرر کر دیا جائے

انچارج وائس چانسلرکے لیے یونیورسٹی کی سینیٹ کے رکن افتخارعارف موزوں شخصیت ہیں


Safdar Rizvi August 31, 2012
سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے شاعرافتخارعارف کواردویونیورسٹی کا انچارج وائس چانسلرمقررکرنے کی سفارش کردی ہے۔۔ فوٹو : فائل

سندھ کی سرکاری جامعات کے چانسلراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے شاعرافتخارعارف کواردویونیورسٹی کا انچارج وائس چانسلرمقررکرنے کی سفارش کردی ہے، یہ بات گورنرسیکریٹریٹ کی جانب سے ایوان صدرکوبھجوائے گئے ایک خط میں کہی گئی ہے ،

دوسری جانب وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ نے گذشتہ اجلاس میں اس تجویز سے عدم اتفاق کرتے ہوئے اسے مستردکردیا تھا ''ایکسپریس'' کو معلوم ہوا ہے کہ گورنرسیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری معین الدین صدیقی کی جانب سے ایوان صدرکوایک خط تحریر کیا گیا ہے گورنرسیکریٹریٹ کے ڈپٹی سیکریٹری کے لکھے گئے خط میں کہاگیا ہے کہ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان اعلیٰ تعلیمی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹرجاوید لغاری کی اس تجویز سے اتفاق کرتے ہیں کہ جب تک اردویونیورسٹی میں نئے وائس چانسلرکا تقررنہیں ہوجاتا یونیورسٹی میں انچارج وائس چانسلرکا تقررکردیا جائے اور انچارج وائس چانسلرکے لیے یونیورسٹی کی سینیٹ کے رکن افتخارعارف موزوں شخصیت ہیں ،

اس خط میں ایچ ای سی کے چیئرمین کی اس تجویز سے بھی اتفاق کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرکے انتخاب کیلیے ایوان صدرکو دوبارہ نام بھیجیں جائیں ، واضح رہے کہ وفاقی اردویونیورسٹی کی سینیٹ نے گورنرسیکریٹریٹ کی جانب سے لکھے گئے اس خط کومستردکردیا ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں