العزیزیہ ریفرنس نوازشریف اور نیب کی اپیلوں پر پیپر بکس کی تیاری مکمل

نیب نے پیپر بکس کا ایک سیٹ رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیا، ذرائع

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی فوٹو: فائل

العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی سزا کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر اپیل پر سماعت 18 ستمبر کو ہوگی، جسٹس عامرفاروق اورجسٹس محسن اخترکیانی سماعت کریں گے۔ گزشتہ 9 ماہ سے پیپر بک کی تیاری نہ ہونے سے اپیل کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکی تھی اور عدالت نے گزشتہ سماعت پر پیپر بک کی تیاری چار ہفتے میں مکمل کرنے کا حکم دیا تھا۔


اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی پیپر بکس کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے اور نیب نے پیپر بکس کا ایک سیٹ رجسٹرار آفس سے حاصل کرلیا ہے تاہم نواز شریف کے وکلا نے رجسٹرار آفس سے پیپر بکس ابھی حاصل نہیں کیں۔

العزیزیہ ریفرنس کیا ہے؟

2018 میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید، 10 سال کے لیے کسی بھی عوامی عہدے پر فائز ہونے پر پابندی ، تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے اور تقریباً پونے چار ارب روپے کا جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔ نواز شریف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اس سزا کے خلاف جب کہ نیب نے سزا مزید بڑھانے کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کررکھی ہیں۔
Load Next Story