امن کا راستہ بات چیت سے ہی نکلتا ہےوزیراعظم نوازشریف

دہشتگردی پاکستان کا نہیں دنیا کے بہت سے ممالک کے مسئلہ ہے،وزیراعظم


ویب ڈیسک September 30, 2013
اقوام متحدہ میں پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا،وزیراعظم ۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

ISLAMABAD:

وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا امن کا راستہ بات چیت سے ہی نکلتا ہے خطے کے لیے پاکستان اور بھارت میں امن کا ہونا ضروری ہے


دہشتگردی پاکستان کا نہیں دنیا کے بہت سے ممالک کے مسئلہ ہے امریکا سے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ منموہن سنگھ سے ملاقات مفید رہی بھارتی وزیراعظم کو پاکستان کےخدشات سے آگاہ کیا بلوچستان اور کشمیر کے علاوہ تمام مسائل پر کھل کر بات کی ڈرون حملوں پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ من موہن سنگھ سے ڈرون کے مسئلے پر بھی بات ہوئی بین الاقوامی سطح پر ڈرون کے مسئلے کو اٹھاتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ منموہن سنگھ کےبارے میں دیہاتی عورت والی کوئی بات نہیں کی وزیراعظم نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں دہشتگردی باہر سے پھیلائی جارہی ہے اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ طالبان نے پشاور دھماکے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |