وزیراعظم نوازشریف کی طرف سے اقوام متحدہ میں ڈرون حملوں کے خلاف آواز اٹھانے کے باوجود ان حملوں میں کوئی کمی نہیں آئی
شمالی وزیرستان میں ایک بار پھر امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے پیر کی صبح 6 بجے شمالی وزیرستان کے علاقے مانڈاخیل میں جاسوس طیاروں نے ایک گھر کو نشانہ بنایا اور اس پر دو میزائل داغے جس کے نتیجےمیں تین افراد جاں بحق ہوگئے اس سے قبل شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں ڈرون حملہ کیا گیا اس حملے میں بھی تین افراد جاں بحق ہوئے اس طرح چوبیس گھنٹوں کے دوران امریکی جاسوس طیاروں کا یہ دوسرا ڈرون حملہ ہے جس میں اب تک 6 افراد ہلاک ہوچکے ہیں