ڈاکٹرطاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ڈاکٹرطاہرالقادری نے پارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی


ویب ڈیسک September 14, 2019
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، ڈاکٹرطاہرالقادری فوٹو: فائل

پاکستان عوامی تحریک کے قائد اور تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹرطاہرالقادری نے سیاست سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا اس کے لیے انہوں نے پارٹی کی چیئرمین شپ بھی چھوڑ دی۔

اس حوالے سے ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ اپنے بیٹوں کو اپنی جگہ نہیں بٹھا رہا بلکہ یہ ذمہ داری ساری پارٹی کی سپریم کونسل کے سپرد کررہا ہوں۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی، وہ سیاست نہیں ہمارے ایمان کا حصہ ہے، اس وقت سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق 9 مقدمات چل رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |