طالبان سے بات چیت کے لئے دفتر کی ضرورت نہیں مشیر خارجہ سرتاج عزیز

پاکستان کے اندر طالبان کا کوئی ایک گروپ نہیں بلکہ کئی دھڑے ہیں، سرتاج عزیز


ویب ڈیسک September 30, 2013
پاکستان کے اندر طالبان کا کوئی ایک گروپ نہیں بلکہ کئی دھڑے ہیں، سرتاج عزیز. فوٹو: فائل

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ طالبان سے بات چیت کے لئے دفتر کی ضرورت نہیں وہ جہاں چاہیں بات چیت کے لئے تیار ہیں۔

امریکا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشت گردی ایک خطرناک بیماری ہے اس کو ختم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ طالبان سے بات چیت کے لئے دفتر کی ضرورت نہیں، طالبان بات چیت کے لئے جسے چاہیں نامزد کریں حکومت بات چیت کے لئے تیار ہے، پاکستانی حکومت ملک کے اندر طالبان سے بات کررہی ہے۔

سرتاج عزیز نے پشاور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پشاور ایک خطرناک صورتحال سے دوچار ہے، قبائلی علاقوں سے قریب ہونے کی وجہ سے پشاور انتہاپسندوں کا آسان ہدف ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت دہشت گرد حملوں کو روکنے کی کوشش کررہی ہے، پاکستان کے اندر طالبان کا کوئی ایک گروپ نہیں بلکہ کئی دھڑے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں